رضا ربانی

پرویز مشرف کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین مناسب نہیں۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین مناسب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضا ربانی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ پرویز مشرف کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایا جا رہا ہے، اگر ایسا ہے تو یہ نا مناسب ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو آرٹیکل چھ کے تحت سزا سنا دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک الگ بات ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے سزا سنانے والے سپیشل کورٹ کو ختم کردیا گیا تھا لیکن پھر بھی پرویز مشرف کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

انٹرپول پاکستان کی سعودی عرب میں کارروائی، قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے انٹرپول کے عملے نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے