اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب یہاں ایوان میں باتیں سنا رہا ہے یہ ذرا اپنی تاریخ کو بھی دیکھ لے اس شخص کے ایک پوسٹر پر نوازشریف کی تصویر ہے، ایک پر عمران خان کی اور ایک پر سائیکل کی یہ ان کا اگر ضمیر ہے تو اس کو بھی ذرا ٹٹول لے، دوسری بات ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمان کی عزت اور سپریمیسی بحال کرنے کیلئے کی ہے تاکہ اس کا وقار قائم رہے۔
Short Link
Copied