مصطفی نواز کھوکھر

ہزاروں شہریوں کو ملازمت سے فارغ کرنا انسانی المیہ ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ہزاروں شہریوں کو ملازمت سے فارغ کرنا انسانی المیہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی پی پی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہزاروں ملازمین کو فارغ کر نے پردیگر سیاسی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے، پیپلز پارٹی معاملےکو ایوان میں اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے اگر ملازمین کی بھرتی کا قانون غلط بھی تھا تو فیصلہ جلد آنا چاہیے تھا 12 سال بعد نہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متاثر کثیر تعداد 50 سال سے زائد لوگوں کی ہے، نوکری سے نکالے گئے لگ بھگ 9 ہزار لوگ کہاں جائیں؟ ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کر دینا انسانی المیہ سے کم نہیں اور حالیہ ایک فیصلہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے