آل راؤنڈر کھلاڑی

میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، محمد حفیظ

لاہور (پاک صحافت) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر کھلاڑی محمد حفیظ نے کا کہنا ہے کہ  میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، بورڈ کہیں بھی مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کے افتخار کے لیے کھیلا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان  محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ  پچھلا سال میرے کیرئیر کا کامیاب سال رہا، ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی طرف سے دنیا کا ٹاپ اسکورر بنا، اس سال بھی اسی کامیابیوں کو آگے لے کر چلنا چاہوں گا، میں ہمیشہ پاکستان کے افتخار کے لیے کھیلا ہوں۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک مصباح الحق ایک بہترین کھلاڑی اور کوچ ہیں، موجودہ منیجمنٹ کا ماحول بہترین ہے، پلیئر کو عزت دی جارہی ہے، اپنی پرفارمنس کا کسی اور کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے