پی ایس ایل

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا مئی میں ہونے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل)6 کے بقیہ میچزکا مئی میں انعقاد کے امکان کا اظہار کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے جس میں پی ایس ایل کے ‏ادھورے ایونٹ کو مکمل کرنے کے امکانات ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی کو لگتا ہے کہ مئی میں بقیہ میچز کا انعقاد ہو سکتا ہے جس کے لیے ‏فرنچائز سے بات کرنے کے بعدآئندہ ہفتے اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے لیے مئی کےعلاوہ پورے سال میں کوئی ونڈو تلاش کرنا ناممکن ‏ہے۔

واضح رہے کہ کرونا کیسز کے بڑھتے وار نے پاکستان کی سب سے مشہور لیگ پی ایس ایل کو گہن لگا دیا جس ‏کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کی لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کے باعث پی ایس ایل کو ملتوی کرنا پڑا، ‏ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں اور حکام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے مناسب اقدامات نہیں ‏کئے گئے، پی ایس ایل کھلاڑی اور حکام جس ہوٹل میں ٹھہرائے گئے تھے وہاں شادی کی تقریبات ‏چلتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے