سراج الحق

حکمران جماعت کی کشتی سے اس کے اپنے لوگ چھلانگیں لگا رہے ہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے حکومتی کشتی سے ان کے اپنے لوگ بھی چھلانگیں مار رہے ہیں، اب عوام مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں عدل و انصاف اور قانون کی حکمرانی کے الفاظ صرف ڈکشنریوں میں رہ گئے ہیں۔ حکومت کرپشن روکنے میں ناکام ہو گئی، چینی، آٹا، توانائی اور دیگر سکینڈلز میں مافیاز  نے عوام کے 880 ارب روپے لوٹے۔ کرپشن کا خاتمہ کرپٹ افراد نہیں کر سکتے۔ پی ٹی آئی یکساں نظام تعلیم نافذ کرسکی نہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہوا۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ قوم کو یقین ہوگیا کہ پی ٹی آئی بھی نااہل ہے۔ افسوس گزشتہ عرصے میں ملک آگے کی بجائے پیچھے گیا۔ وزیراعظم کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، پی ٹی آئی کے پاس بہتری کا تاحال کوئی ایجنڈا نہیں۔ گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں ہر شعبہ تباہ ہوا۔ حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، گوادر کے عوام سے بے وفائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے