مصدق ملک

آنے والے مستقبل کی تاریخ سپریم کورٹ کے ہاتھ میں ہے، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ  کہتے ہیں کہ پارلیمان میں غدار بیٹھے ہیں اور ان سے ووٹ کا حق چھینیں گے، آج ہٹلر نے یو ٹرن لے لیا ہے،  آج تاریخ سپریم کورٹ کے حوالے ہے، آنے والے مستقبل کی تاریخ سپریم کورٹ کے ہاتھ میں ہے۔ پورے ملک کی نظریں اس عدالت پر ہیں، ہم چاہئیں گے کہ فیصلہ امن کا ہو۔

تفصیلات کے مطابق لک نے میڈیا سے گفتگو اس ملک کا آئین بری طرح سے پامال کیا گیا ہے، کچھ گھنٹوں میں عدالت فیصلہ لے آئے گی، ملک میں کیا ہوگا یہ سب عدالت کے ہاتھ میں ہے۔ ہمارا جو مقدمہ ہے وہ عوامی عدالت میں رکھنا چاہتا ہوں، ایک ملک میں ایک شخص نے نعرہ مارا کہ ہم نئی مملکت بنائیں گے، وہ شخص حکومت میں آگیا، اس شخص نے کہا یہ ادارے میں راستے کی رکاوٹ ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران مصدق ملک نے مزید کہا کہ اس شخص نے پارلیمان کو آگ لگائی اور پارلیمنٹیرینز پر غداری کا الزام لگایا، امریکہ، برطانیہ اور یورپ ہمارے دشمن ہیں، کوئی موماسلت نظر آئی ہے، دعویٰ کیا گیا کہ نیا پاکستان بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہمیں امن اور ترقی کا پیغام لیکر آگے بڑھنا ہے یا غداری کا پیغام لیکر؟ یہ ہے ریاست مدینہ جب آپ کے حق میں نہ ہو تو غدار کہیں؟  ریاست مدینہ یہ تھی کہ غیرب آدمی شام کو اپنے بچوں کو کھانا نہیں کھایا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے