فیصل کریم کنڈی

عمران خان کا والد اکرام اللہ خان نیازی بھی ایک چور تھا اور عمران خان بھی ایک بڑا چور ہے، فیصل کریم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کا والد اکرام اللہ خان نیازی بھی ایک چور تھا اور عمران خان بھی ایک بڑا چور ہے، یہ اکاؤنٹس صدر عارف علوی اور عمران اسماعیل کے تھے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ اکاؤنٹس ہمارے نہیں ہیں، یہ ڈکلیئر ہوچکے ہیں کہ آپ بین الاقوامی چور ہیں، ڈیم فنڈز بنانے والے اور ڈیم کی حفاظت کرنے والا چوکیدار ثاقب نثار کہاں ہے؟ پی ٹی آئی میں تھوڑی سی بھی اخلاقیات ہوتی تو وہ استعفیٰ دیتے۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ آج یہ گوگی بچاؤ تحریک پر نکلے ہوئے ہیں، آج جس طرح پی ٹی آئی والے اپنی جماعت کو ڈیفنڈ کر رہے ہیں مجھے اس پر ترس آتا ہے، جسے یہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے وزیر اعلیٰ پنجاب بنادیا۔ سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ آج یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ عمران خان بین الاقوامی چور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

گورنر سندھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے دی

کراچی (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی ایچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے