چاند پر گھر

2025 میں انسان ایک بار پھر چاند کی سطح پر چہل قدمی کرتے نظر آئیں گے، ناسا نے بڑا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ناسا نے اعلان کیا ہے کہ 2025 میں انسان ایک بار پھر چاند کی سطح پر چہل قدمی کرتے نظر آئیں گے۔ ناسا کے مطابق 2025 میں شیڈول آرٹیمس 3 مشن کے ذریعے انسانوں کی 50 سال سے زائد عرصے بعد چاند کی سطح پر واپسی ہوگی۔ مگر اس بار انسان چاند کے اس مقام پر اتریں گے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں گئے اور وہ ہے چاند کا قطب جنوبی۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کی جانب سے آرٹیمس 3 مشن کے مجوزہ منصوبے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق اس مشن میں 4 خلا بازوں کو بھیجا جائے گا۔ یہ اسپیس کرافٹ خلا بازوں کو چاند کے مدار میں مخصوص راستے سے لے کر جائے گا۔ آرٹیمس 3 مشن کی کامیابی کا ایک حصہ اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ سے جڑا ہے جس کو پہلے بغیر انسانوں کے چاند کی سطح پر آزمائشی طور پر اتارا جائے گا جس کے بعد اسے آرٹیمس 3 کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انسانوں کو بھیجنے سے پہلے اسٹار شپ کو زمین کے مدار میں موجود ایک اسٹوریج ڈپو پر بھیجا جائے گا جہاں سے وہ انسانی لینڈنگ سسٹم کے لیے ایندھن حاصل کرے گا۔ جب اورین اسپیس کرافٹ چاند کے مخصوص راستے پر پہنچے گا تو وہاں 2 خلاباز اسٹار شپ پر سوار ہوکر چاند کے قطب جنوبی پر اتریں گے۔ چاند پر کچھ وقت قیام کرکے وہ خلا باز اسٹار شپ کے ذریعے اورین اسپیس کرافٹ تک پہنچیں گے اور وہاں اپنے باقی 2 ساتھیوں کے ساتھ زمین کی جانب واپس لوٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے