اسمارٹ فون

2023 میں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون

(پاک صحافت) اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی Omdia نے 2023 کی اولین ششماہی کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کے بارے میں بتایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون 2023 کے دوران ایپل نے آئی فون 14 پرو میکس کے 2 کروڑ 65 لاکھ سے زیادہ یونٹس فروخت کیے۔

تٖفصیلات کے مطابق دوسرے نمبر پر بھی ایپل کا ہی آئی فون 14 پرو ہے جس کے اس عرصے کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔ تیسرے نمبر پر دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا ہی آئی فون 14 رہا جس کے ایک کروڑ 65 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔ چوتھے پر بھی ایپل کا ہی آئی فون 13 موجود ہے جس کے ایک کروڑ 55 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔

واضح رہے کہ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 14 کے حصے میں 5 واں نمبر آیا جس کے جنوری سے جون کے دوران ایک کروڑ 24 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں کافی عرصے سے اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، مگر ایپل کے آئی فونز اب بھی سب سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

تھریڈز میں نئے سرچ ٹول کا اضافہ

(پاک صحافت) میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورک تھریڈز میں نئے سرچ ٹول کا اضافہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے