ٹک ٹاک

2022 میں کونسی مقبول ترین ویب سائٹ نے ٹک ٹاک سے نمبرون پوزیشن چھین لی؟

کراچی (پاک صحافت) حیران کن طور پر 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل کی بجائے ٹک ٹاک کے نام رہا تھا جبکہ گوگل اور فیس بک بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ یاد رہے کہ ٹک ٹاک نے فروری 2021 میں پہلی بار سب سے مقبول ویب سائٹ کا اعزاز محض ایک دن کے لیے حاصل کیا، تاہم مارچ میں اس کے پاس یہ پوزیشن زیادہ دن تک برقرار رہی۔

تفصیلات کے مطابق 2022 میں ٹک ٹاک کی گوگل اور فیس بک کے خلاف بالادستی برقرار نہ رہ سکی۔ کلاؤڈ فلیئر کی 2022 کی مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست میں ایک بار پھر گوگل نے نمبرون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ گوگل کے بعد فیس بک دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ تیسرے پر ایپل اور ٹک ٹاک مشترکہ طور پر موجود ہیں۔ یوٹیوب 5 ویں نمبر پر رہی جس کے بعد چھٹا نمبر مائیکرو سافٹ کے حصے میں آیا۔

واضح رہے کہ ویں پر ایمازون ویب سروسز، 8 ویں پر انسٹاگرام، 9 ویں پر ایمازون جبکہ 10 ویں پر آئی کلاؤڈ، نیٹ فلکس، ٹوئٹر اور یاہو رہے۔ جہاں تک 2022 کی مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹس کی بات ہے تو یہاں فیس بک نمبرون پوزیشن پر موجود ہے جس کے بعد ٹک ٹاک کا دوسرا نمبر ہے۔ انسٹاگرام تیسرے، ٹوئٹر چوتھے جبکہ اسنیپ چیٹ 5 ویں نمبر پر مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ رہی، مگر حیران کن طور پر عام ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ویب سائٹس دونوں فہرستوں کے ٹاپ 10 میں واٹس ایپ موجود ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں وائس ٹو ٹیکسٹ ٹرانسکرپشن فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے نومبر 2024 کے آخری عشرے میں واٹس نوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے