تھری ڈی اواتار

کیا آپ بھی فیس بک اور میسنجر پر تھری ڈی اواتار بنانا چاہتے ہیں؟

کراچی (پاک صحافت)  کیا آپ بھی فیس بک اور میسنجر پر تھری ڈی اواتار بنانا چاہتے ہیں؟ اگر جواب ہاں ہے تو آج ہم آپ کو اس کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔  یاد رہے کہ میٹا نے فروری 2022 میں فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام پر تھری ڈی اواتار متعارف کروائے تھے جنہیں اب صارفین پاکستان میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اگر آپ پہلے ہی اواتار بنا چکے ہیں تو اس کا طریقہ جانتے ہیں اور پہلی بار بنارہے ہیں تو فیس بک ایپ اوپن کرکے تھری لائن مینیو پر جائیں اور وہاں اسکرول کرکے اواتار کے آپشن پر کلک کریں۔ پھر ایڈٹ یور اواتار کے آپشن کو کلک کریں اب اس کے بعد فیس بک کی جانب سے ڈیجیٹل شخصیت کو تیار کرنے کے لیے متعدد آپشنز بشمول ملبوسات، چہرے کی ساخت، آنکھوں کی ساخت، رنگ، ہیئر اسٹائل اور متعدد دیگر فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے  کہ آپ اپنے اواتار کو جیسا رکھنا چاہتے ہیں ویسا بناکر کریئیٹ اٹ پر کلک کریں اور پھر نیوز فیڈ پر شیئر کریں یا پروفائل پکچر بنائیں یہ آپ کی مرضی ہے۔ اب اسی طرح میسنجر پر ایپ کو اوپن کریں اور پھر اپنی پروفائل پکچر پرکلک کرکے اواتار کے آپشن میں جائیں۔ ایسا کرنے پر میسنجر آپ کو فیس بک ایپ پر منتقل کردے گا اور باقی طریقہ کار اوپر والا ہی ہے۔ میسنجر چیٹ میں اپنے اواتار کے اسٹیکرز استعمال کرنے کے لیے چیٹ ونڈو میں اسٹیکرز پر کلک کرکے یور اواتار اسٹیکر پیک کو دیکھیں اور اپنی پسند کا اسٹیکر منتخب کرکے سینڈ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے