پہلی بار ایک مسلم ملک کا خلائی مشن چاند پر پہنچنے کے قریب

اسلام آباد (پاک صحافت) پہلی بار ایک مسلم ملک کا خلائی مشن چاند پر پہنچنے کے قریب ہے۔ جی ہاں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) چاند کی سطح تک پہنچنے والا پہلا مسلم ملک بننے کے قریب ہے۔ یو اے ای کا راشد نامی روور (Rover) 25 اپریل کو چاند کی سطح پر اترے گا۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے اس مشن کو ایک جاپانی کمپنی آئی اسپیس کے لینڈر (lander) کے ساتھ دسمبر 2022 میں امریکی کمپنی اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا۔ دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران Salem Al Marri نے یو اے ای کے اس مشن کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن اب تک 16 لاکھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر چکا ہے اور توقع ہے کہ 25 اپریل کو وہ چاند کی سطح پر اتر جائے گا۔

واضح رہے کہ یو اے ای اس سے قبل مریخ پر مشن کو کامیابی سے بھیج چکا ہے مگر پہلی بار وہ چاند کی سطح پر روور کو اتارنا چاہتا ہے۔ اس روور کا وزن 10 کلوگرام ہے اور اگر یہ کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر جاتا ہے تو یہ پہلی بار ہوگا کہ کسی مسلم ملک کا مشن وہاں پہنچنے میں کامیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے