تیسری آنکھ

ٹیکنالوجی کی جدید ترین ایجاد، ماتھے پر لگانے والی مصنوعی آنکھ تیار

(پاک صحافت) ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی کامیاب سامنے آگئی،  غیر ملکی میڈیاکے مطابق انڈسٹریل ڈیزائن کی طالبہ مِن ووک پئینگ کی جانب سے ایک ایسا شاہکار تیار کیا گیا جسے ٹیکنالوجی کی جدید ترین ایجاد قرار دیا جارہا ہے۔ جی ہاں من ووک پئینگ نے تیسری آنکھ تیار کر لی ہے، جو انسانوں کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ تیسری آنکھ خاص طور پر ان لوگوں کیلئے بنائی گئی ہے جو اسمارٹ فون بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ اس تیسری مصنوعی آنکھ کی تخلیق کا بنیادی مقصد یہ ہی ہے کہ جس وقت انسانی آنکھیں فون میں مصروف ہوں تو یہ تیسری آنکھ راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹائے۔

واضح رہے کہ جب انسان کی گردن نیچے کی جانب جھکی ہوگی یعنی نظریں اسمارٹ فون پر ہوں گی تب مصنوعی آنکھ کا پلاسٹک سے بنا پپوٹا خود با خود کھل جائے گا اور آپ اس کی مدد سے بنا ٹکرائے چل پھر سکیں گے جب کہ نظریں اوپر اٹھانے کی صورت میں یہ آنکھ بند ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ  اس آنکھ کو صاف شفاف پلاسٹک سے بنایا گیا ہے جس کے اندر ایک اسپیکر نصب ہے، اس آنکھ میں الٹرا سونک سینسر بھی لگائے گئے ہیں جس کی مدد سے انسان سامنے موجود چیزیں دیکھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے