واٹس ایپ آڈیو

واٹس کی جانب سے ایک اور زبردست فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) پیغام رسانی سمیت آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے ایک اور نیا اور زبردست فیچر متعارف کرا دیا ہے۔خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سےنیا متعارف کرایا گیا فیچر صارفین کووقت کی کمی میں انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کیلیے استعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلیے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ صارف کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ایپ میں نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے تاہم حال ہی میں متعارف کروایا جانے والا فیچر وقت کی کمی میں کام آئے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ 1x، 1.5x اور 2x اب صارف کے وائس نوٹ کے آگے مینشن ہوگا، آپ جس رفتار میں چاہیں اس میں دوسرے کی آواز سن سکیں گے۔ خیال رہے واٹس ایپ کا نیا فیچر 2.21.100 ورژن استعمال کرنے والوں کیلیے متعارف کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے