واٹس ایپ

واٹس ایپ پرڈیلیٹ میسجز تصاویر اور ویڈیوز کو واپس لانے کا فیچر

کراچی (پاک صحافت) واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے، ایپ کے انجنیئرز دیگر کئی فیچرز کے ساتھ ساتھ ایک اور فیچر بھی تیار کرنے میں مصروف ہے۔ کمپنی کے مطابق اب ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس سے غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس کیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے انجنیئرز انڈو میسیج فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں جسے ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں متعارف کروادیا جائے گا۔ اس فیچر پر واٹس ایپ کے ماہرین اکتوبر 2021 سے کام میں مصروف تھے، تاہم درمیان میں ایپلیکیشن پر دیگر اہم فیچرز متعارف کروانے کی وجہ سے اس پر کام روک دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت واٹس ایپ کے ماہرین نہ صرف اینڈرائڈ بلکہ ڈیسک ٹاپ ورژنز کے مختلف فیچرز متعارف کروانے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ بزنس اور پریمیم کے فیچرز کو بھی بڑھانے پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے