فیس بک اسمارٹ واچ

فیس بک کی اسمارٹ واچ مارکٹ میں آنے کے لئے تیار

لندن (پاک صحافت) سوشل میڈیا کی دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے اسمارٹ واچ بہت جلد مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کی جائے گی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اسمارٹ واچ 2022 کے وسط میں متعدد کیمروں کی خصوصیات کے ہمراہ متعارف کروائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر سب سے مقبول ایپ فیس بک ایک اسمارٹ واچ کی تیاری پر کام کررہا ہے جو  آگمینٹڈ رئیلٹی(اے آر) منصوبے کے تحت کام کرے گی ۔ فیس بک کے سینئر ایگزیکٹو کے مطابق اسمارٹ واچ ابتدائی مراحل میں ہے جسے ابھی عوام کے سامنے پیش نہیں کیا جائے گا۔ فیس بک کے سینئر ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ہم حدود قیود سے آزاد ہو کر ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، تحقیق ہمیشہ مصنوعات میں اضافے کا باعث نہیں بنتی۔

واضح رہے کہ اسمارٹ واچ کی تیاری سے متعلق انکشاف امریکن ٹیکنالوجی ویب سائٹ verge کی ایک خبر میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق فیس بک کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اسمارٹ واچ میں دو کیمرے نصب ہوں گے جو انسٹاگرام سمیت فیس بک نیٹ ورک سے مربوط ہوں گے۔ خیال رہے کہ ان کیمروں سے لی گئی تصویروں کو فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جاسکےگا۔

یہ بھی پڑھیں

سائنسدانوں کی ہلکے وزن کے پرنٹ ایبل سولر پینلز کی تیاری میں پیشرفت

(پاک صحافت) سائنسدانوں نے ہلکے وزن کے ایسے سولر پینلز کی تیاری میں پیشرفت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے