پوکو

شیاؤمی کی جانب سے ایک اور کم قیمت میں بہترین فیچرزکے ساتھ اسمارٹ فون پیش

کراچی (پاک صحافت) چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے ذیلی برانڈ کے تحت ایک اور کم قیمت میں بہترین فیچرزکے ساتھ اسمارٹ فون پیش کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اسے  ’پوکو ایف 4‘ کا نام دیا گیا ہے۔ پوکوایف 4 میں 120 ہرٹزکے ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.67 انچ کا سپرایملوڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو 1080×2400 پکسلزاور395 پی پی آٗئی ڈینسیٹی کے ساتھ بہترین نتائج  دینے کا اہل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورننگ گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن کے ساتھ اس میں آئی پی 53 فیچردیا گیا ہے جوکہ گردوغباراورپانی کے چھینٹوں سے فون کا تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔ اینڈ روئیڈ آپریٹنگ سسٹم 12 کی بنیاد پرپوکو ایف 4 میں شیاؤمی کا اپنا آپریٹنگ سسٹم MIU 13  دیا گیا ہے، جوکہ کوالکوم اسنیپ ڈریگن کے جدید 870 فائیوجی چپ سیٹ اور اوکٹا کور پروسیسر کے ساتھ بہترین کارکردگی کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ پو کو ایف 4 میں گرافک پراسیسنگ یونٹ ایڈرینو 650 ہے جوکہ ویڈیوز اور گیمنگ کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔ پو کو ایف 4 کی بیٹری کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ 67 واٹ کی فاسٹ چارجنگ کے ساتھ  38 منٹ میں فون کوسو فیصد چارج ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سیلفی کے دلدادہ صارفین کےلیے فرنٹ پروائیڈ اینگل لینس کا حامل 20 میگا پکسلز کیمرا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے