شمالی کورین ہیکرز

شمالی کورین ہیکرز نے گزشتہ سال 400 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی اڑالی

پیانگ یانگ (پاک صحافت) شمالی کوریا کے ہیکرز نے گزشتہ سال (2021) کے دوران 400 ملین ڈالر کی مالیت کی کرپٹو کرنسی  آڑا لی۔  تجزیاتی کمپنی چین انیلیسز کے مطابق  شمالی کورین ہیکرز کی جانب  سے اتنی بڑی چوری کرپٹو کرنسی کے پلیٹ فارمز پر کم ازکم سات حملوں میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 2020ء سے 2021ء تک شمالی کوریا سے ہیکنگ حملوں کی تعداد چار سے بڑھ کر سات تک پہنچ گئی اور رقم کے تناسب کے اعتبار سے ان حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ہیکرز نے بہت سی تکنیکیں استعمال کیں جن میں فشنگ، کوڈ کا ناجائز استعمال اور میل وئیر کے ذریعے تنظیموں کے ہاٹ والٹ سے فنڈز حاصل کرنا شامل تھا اور اس کے بعد انہیں شمالی کوریا کے زیر کنٹرول ایڈریسز پر منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ہیکرز کے نشانے پر   نشانے پر زیادہ تر سرمایہ کاری کرنے والی فرمز اور سینٹرلائزڈ ایکسچینجز تھیں۔کرپٹو کرنسی کے ہاٹ والٹ دراصل انٹرنیٹ اور کرپٹو کرنسی کے نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں اس لیے وہ ہیکنگ کے لیے آسان ہدف ہوتے ہیں۔ چین انیلیسز کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حملے نام نہاد لزارس گروپ کی جانب سے ہوئے جس پر امریکا نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے