ایسا paint متعارف جو حرارت سے بچانے کے ساتھ ساتھ صدیوں تک اپنی شکل برقرار رکھ سکتا ہے

(پاک صحافت) سائنسدانوں نے توانائی کی بچت کرنے والا ایسا پینٹ (paint) تیار کیا ہے جو عمارات کو حرارت سے بچانے کے ساتھ ساتھ صدیوں تک اپنی شکل برقرار رکھ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ تتلی کے پروں کے رنگوں کے کیمیائی عمل سے متاثر ہو کر اس پینٹ کو نانو پارٹیکلز کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے اسے دنیا کا ہلکا ترین پینٹ قرار دیتے ہوئے plasmonic پینٹ کا نام دیا ہے۔ ان کے تخمینے کے مطابق محض 1.4 کلوگرام پینٹ ایک بوئنگ 747 طیارے کو رنگنے کے لیے کافی ثابت ہوگا۔ اس طیارے کو رنگنے کے لیے عام روایتی پینٹ کی کم از کم 454 کلوگرام مقدار درکار ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی سینٹرل فلوریڈا یونیورسٹی کے ماہرین نے اس پینٹ کو تیار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے عمارات میں ائیر کنڈیشنر (اے سی) کی ضرورت کم ہو جائے گی۔ درحقیقت یہ پینٹ سطح کے نیچے 13 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے جس سے عمارت میں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے اے سی کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے