انسٹاگرام

انسٹاگرام کا براڈ کاسٹ چینل فیچر کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

کراچی (پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں انسٹاگرام کا براڈ کاسٹ چینل فیچر کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟ اس حوالے سے میٹا کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق اس فیچر سے سب سے زیادہ فائدہ کانٹینٹ کریئیٹرز کو ہوگا اور وہ اپنے فالوورز تک مواد کو باآسانی پہنچا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیچر انسٹاگرام کے انباکس میں استعمال کیا جا سکے گا، یعنی کانٹنیٹ کریئیٹر انباکس چیٹ میں اپنا کوئی نیا چینل یعنی انباکس چیٹ بنائے گا، جہاں وہ ہر طرح کا مواد شیئر کر سکے گا۔ فیچر کے تحت براڈکاسٹ چینل میں کانٹینٹ کریئیٹر ہر طرح کی ویڈیوز، وائس نوٹ، تصاویر، پوسٹس، لنکس اور پول بھی شیئر کر سکیں گے اور صارفین پولز میں حصہ بھی لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس چینل کی سب سے اہم بات یہ ہوگی کہ اس میں دوسرا کوئی بھی صارف یعنی فالوورز کوئی بھی کمنٹ نہیں کر پائیں گے اور نہ ہی وہ کوئی مواد وہاں شیئر کر سکیں گے، وہ صرف اکاوئنٹ ہولڈر کی جانب سے چینل میں شیئر کیے گئے مواد کو دیکھ سکیں گے اور اس پر ایموجیز کے ذریعے ری ایکشن دے سکیں گے۔

خیال رہے کہ فیچر کے تحت جیسے ہی کوئی تخلیق کار اپنا براڈ کاسٹ چینل بنائے گا، عین اسی وقت ان کے تمام فالوورز کو ایک نوٹی فکیشن چلا جائے گا، جس میں انہیں براڈ کاسٹ چینل سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ مذکورہ نوٹی فکیشن بائی ڈفالٹ ہر فالوورز کے پاس چلا جائے گا اور جیسے ہی کوئی فالوور اس نوٹی فکیشن کو کلک کرے گا تو وہ تخلیق کار کے بنائے گئے براڈ کاسٹ چینل میں پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے