یوٹیوب

یوٹیوب پر اب گیمز کھیلنا بھی ممکن

(پاک صحافت) اگر آپ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کی بجائے گیمز کھیلنا چاہتے ہیں تو ایسا ممکن ہے۔ جی ہاں واقعی کم از کم یوٹیوب پریمیئم کے صارفین مختلف آن لائن گیمز اس ویڈیو شیئرنگ سروس پر کھیل سکتے ہیں۔ پلے ایبلز نامی یہ تجرباتی فیچر سب سے پہلے ستمبر میں محدود افراد کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

مگر گزشتہ چند ہفتوں سے یہ فیچر تمام پریمیئم صارفین کو دستیاب ہے۔ مجموعی طور پر یوٹیوب صارفین کے لیے 37 گیمز دستیاب ہیں اور انہیں ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ پر انہیں کھیلنا ممکن ہے۔ صارفین ان گیمز کی لائبریری کو ایکسپلور ٹیب کے پلے ایبلز سیکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یوٹیوب میں اکثر اس طرح کے تجربات کیے جاتے ہیں اور آغاز میں اس طرح کے فیچرز ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرائے جاتے ہیں، جس کے بعد انہیں مستقل رکھنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے اور پھر دیگر افراد کے لیے بھی پیش کر دیا جاتا ہے۔ ویسے تو صارفین گیمز کے لیے یوٹیوب کی سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں ہوں گے مگر کمپنی کو توقع ہے کہ اس سروس کو استعمال کرنے والے گیمز کھیل کر اپنی ممبر شپ برقرار رکھنے کا فیصلہ ضرور کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

صارفین کے وقت کی بچت اور آسانی کیلئے واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

(پاک صحافت) سماجی رابطے کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد اپنے صارفین کی آسانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے