گوگل میپس

گوگل میپس میں مزید 3 نئے فیچرز اضافہ

کراچی (پاک صحافت) گوگل نے اپنی مقبول ترین ایپ میپس میں 3 نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔ خیال رہے کہ گوگل میپس کے نئے فیچرز میں سے ایک فیچر لائیو ویو ہے جو فی الحال چند شہروں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ دوسرا فیچر الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ہے۔ تیسرا فیچر Accessible Places ہے جو ایسے مقامات کی نشاندہی کرے گا جہاں وہیل چیئرز کے ذریعے رسائی ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان فیچر سے صارفین اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے اہم شہروں کے بنیادی مقامات کے بارے میں زیادہ بہتر طریقے سے جان سکیں گے۔ اس فیچر کے لیے میپس سرچ بار میں نیو کیمرا آئیکون پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد متعدد اے آر ڈاٹس اسکرین پر نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ س فیچر میں شہر کے اہم مقامات، دکانوں اور اے ٹی ایم وغیرہ کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کیمرے کو اپنے اردگرد گھمانے پر یہ ڈاٹس بتائیں گے کہ کوئی دفتر یا مقام کتنی دور ہے اور کس راستے سے وہاں جانا ممکن ہے۔ کسی ڈاٹ کی جانب کیمرا کرنے پر ایک ببل نمودار ہوکر اس جگہ کے بارے میں اہم تفصیلات فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے