اسمارٹ فون

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کا انوکھا ترین اسمارٹ فون متعارف کرادیا

بیجنگ (پاک صحافت) چینی کی معروف اپلائنسز کمپنی ٹی سی ایل نے دنیا کا انوکھا ترین اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے، یہ ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جسے فولڈ اور رول دونوں ہی کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق فولڈ این رول نامی اسمارٹ فون کی یہ نئی پیشکش دو مختلف ڈیوائسز کے بجائے ایک ہی فون ہے جس میں ڈسپلے کے طریقے کو دومختلف انداز میں پھیلایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی الحال یہ اسمارٹ فون ایک پروٹوٹائپ یا کانسیپٹ ڈیزائن ہے جسے مارکیٹ میں لانے کے لیے کمپنی کو کچھ وقت درکار ہے جب کہ ٹی سی ایل کی جانب سے رواں سال کے آخر تک لچکدار اسکرین والی پہلی ڈیوائس متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ فولڈر دراصل ایک آؤٹ ورڈ فولڈر ہے جس میں موجود رول ایبل میکنزم اسکرین کو پھیلنےمیں مدد دیتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ انوکھا اسمارٹ  دکھنے میں 6.87 انچ اسکرین کا ہے تاہم فون کی اسکرین فولڈ کرنے پر 8.85 انچ تک ہوسکتی ہے اور فون کی یہی خاصیت اس فولڈر کو اب تک کی سب سے لمبی اسکرین والا فون بناتی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اسمارٹ فون کا رول ایبل میکنزم فون کی اسکرین کو 10 انچ تک(ٹیبلیٹ کی صورت میں) پھیلاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے