واٹس ایپ فیس بک انسٹا

پاکستان سمیت متعدد ممالک میں فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر کی سروسز متاثر

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان سمیت متعدد ممالک میں اہم سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ فیس بُک کی زیر ملکیت یہ تینوں ایپلی کیشن ایک مشترکہ انفرااسٹرکچر پر چلتی ہیں او یہ سب کام کرنے سے قاصر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ مسئلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 44 منٹ پر شروع ہوا جس کے بعد دنیا بھر میں صارفین کو ان ویب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر لوگ اپنے اپنے ملکوں میں فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹا گرام وغیر کی سروسز متاثر ہونے کے پیغامات پوسٹ ررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیس بُک جیسی ویب سائٹ عمومی طور پر بہت کم متاثر ہوتی ہیں لیکن جب کبھی بھی یہ مسئلہ ہوتا ہے تو اس کے اثرات بڑے پیمانے پر مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس سے دنیا کی تین انتہا سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز بیک وقت کام کرنا بند کردیتی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جب بھی ایسا مسئلہ ہوا تو کمپنی مسئلہ حل ہونے کے بعد بھی ہمیشہ اس کی وجوہات یا تفصیلات بتانے سے قاصر رہی۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے