ٹوئٹر

ٹوئٹر  کی جانب سے صارفین کو کمانے کا موقع فراہم

(پاک صحافت) ایلون مسک کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کو کمانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے monetization پروگرام کو توسیع دی جا رہی ہے۔ اس پلیٹ فارم پر صارفین کو ایڈ ریونیو شیئرنگ اور کریٹیر سبسکرپشنز کے ذریعے کمانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اشتہارات سے آمدنی کے پروگرام کا حصہ بننے کے لیے صارفین کو مخصوص شرائط پورا کرنا ہوں گی۔سب سے پہلی شرط تو ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن پروگرام کا حصہ بننا ہے یا وہ اکاؤنٹ کسی ویریفائیڈ آرگنائزیشن کا ہو۔ اسی طرح گزشتہ 3 ماہ کے دوران صارف کی پوسٹس کے کم از کم امپریشن یا ویوز 50 لاکھ ہونا ضروری ہے۔ کمپنی کے مطابق اس سے اندازہ ہوگا کہ اہل صارفین پلیٹ فارم پر کافی سرگرم  ہیں، جس کے بعد وہ اشتہارات سے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ان افراد کی شناخت کی تصدیق بھی کمپنی کے جانب سے کی جائے گی، جبکہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ صارف کی جانب سے پلیٹ فارم کے اخلاقی اصولوں کی گائیڈلائنز پر کتنا عمل کیا گیا۔ کریٹیر سبسکرپشنز کے لیے بھی مخصوص شرائط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ اس پروگرام کے لیے صارف کی کم از کم عمر 18 سال رکھی گئی ہے جبکہ پروفائل کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تصدیق شدہ ای میل کو بھی اس کا حصہ بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

چیٹ جی پی ٹی

چیٹ جی پی ٹی کو ہر ہفتے کتنے افراد استعمال کرتے ہیں؟

(پاک صحافت) انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نئی سروس نے صارفین کی تعداد میں اضافے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے