ٹوئٹر آڈیو

ٹوئٹر کی جانب سے ایپل اور اینڈروئڈ سمیت تمام آپریٹنگ سسٹم کے لیے اسپیس ریکارڈنگ کی سہولت پیش

کیلیفورنیا (پاک صحافت) دنیا میں مقبول  مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے ایپل اور اینڈروئڈ سمیت تمام آپریٹنگ سسٹم کے لیے اسپیس ریکارڈنگ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔  کمپنی کے مطابق اب ایپل اور اینڈروئڈ سمیت تمام آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے اس فیچر کو  استعمال کرتے ہوئے اپنی آڈیو چیٹ ریکارڈ کرسکتے ہیں اور ان کے فالوورز انہیں سن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس آٌپشن سے بطورِ خاص فنکار اور مشہور شخصیات کو فروغ ملے گا جن کے مداح ان کی آواز میں ریکارڈ ٹویٹ یا پیغام سننا چاہتے ہیں۔ اس طرح اسپیس چیٹ اور ریکارڈنگ کو بار بار شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔ دوبارہ یعنی ری شیئر بھی  کرنا ممکن ہے جس کے بعد اسپیس کی پہنچ مزید وسیع ہوتی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس کے لیے سیٹ اپ میں جاکر ریکارڈ اسپیس آپشن منتخب کیجئے۔ ریکارڈنگ بٹن دبتے ہی سرخ ہوجائے گا اور جب چاہیں آپ چیٹ ریکارڈنگ مکمل کرسکتے ہیں۔ ریکارڈ ہوتے ہی یہ آواز آپ کی ٹائم لائن یا ٹویٹر وال پر ظاہر ہوجائے گی اور یوں تمام فالوور اس سے آگاہ ہوکرسن سکیں گے۔ اگرچہ ٹویٹر کا اسپیس آپشن کبھی مقبول اور کبھی غیرمقبول رہا لیکن ٹویٹر اس پر اب بھی کام کررہا ہے اور اسپیس ریکارڈنگ اس کی تازہ ترین مثال بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے