واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک اور نئے فیچر کا اضافہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک میسنجر میں میسج ری ایکشنز کا فیچر تو کافی عرصے سے موجود ہے اور اب صارفین کے لیے واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب جاکر یہ بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یہ پہلے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیا گیا اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق میسج ری ایکشن نوٹیفکیشن فیچر مستقبل کی اپ ڈیٹ میں جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ مگر ایسا امکان یہ ہے کہ اسے آپ واٹس ایپ کے سیٹنگز مینیو میں نہیں دیکھ سکیں گے چاہے آپ تازہ ترین بیٹا ورژن ہی کیوں نہ استعمال کررہے ہوں۔

واضح رہے کہ اس کی بجائے انہیں سیٹنگز میں نوٹیفکیشن مینیو میں جاکر اسے ان ایبل یا ڈس ایبل کرنا ہوگا۔ ری ایکشنز کے لیے کتنے ایموجیز واٹس ایپ میں دستیاب ہوں گے اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔ اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کہ انفرادی چیٹس یا گروپس میں ایک جیسے ٹول دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے