واٹس ایپ اسٹیٹس کی پرائیویسی بہتر بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف

(پاک صحافت) اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔ واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ اسٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے تاکہ اسٹیٹس ایپ ڈیٹس کی پرائیویسی کو مضبوط کیا جاسکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹس پرائیویسی کنفرمیشن فیچر کے ذریعے صارفین کو زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔ یعنی صارفین یہ کنٹرول کر سکیں گے کہ ان کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو کون دیکھتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جب بھی صارف کی جانب سے اسٹیٹس کو اپ لوڈ کیا جائے گا تو شیئر بٹن پر کلک کرنے سے قبل ایک پروموٹ سامنے آئے گا جس میں پرائیویسی سیٹنگز دکھائی جائیں گی تاکہ صارف اسٹیٹس پوسٹ کرنے سے قبل طے کرسکے کہ وہ مواد کس کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہے۔ ابھی بھی یہ فیچر واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی آپشن کے اندر موجود ہے، جہاں جاکر صارفین یہ طے کرسکتے ہیں کہ ان کے اسٹیٹس کون دیکھ سکتا ہے۔ مگر اس نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو یاد دلایا جائے گا کہ ان کا اسٹیٹس کن افراد کو نظر آئے گا تاکہ ان کا مواد منتخب کردہ افراد تک ہی پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر، غیر ملکیوں سے باتیں کرنا ہوا اور آسان

(پاک صحافت) میٹا کی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے صارفین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے