نوکیا

نوکیا کی جانب سے چار نئے اسمارٹ فونز بہت جلد متعارف کیئے جانے کا امکان

کراچی (پاک صحافت) دنیا کی مقبول ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا کی جانب سے بہت جلد چار نئے اسمارٹ فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، تاہم اس سے متعلق ابھی زیادہ معلومات نہیں مل سکی ہے۔ لیکس کے مطابق ان میں سے ایک این 150 ڈی ایل اور دوسرا این 1530 ڈی ایل ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ دونوں بظاہر کسی ایک ہی سیریز کے فونز لگتے ہیں جن کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ اوپری بائیں کونے پر موجود ہے۔ فون کے فرنٹ پر نوچ ڈیزائن سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ مڈرینج فونز ہوں گے جبکہ فنگر پرنٹ ریڈر سائیڈ پر دیا گیا ہے جو ایل سی ڈی ڈسپلے کی موجودگی کی نشانی ہے۔

واضح رہے  کہ اسمارٹ فون میں ہیڈفون جیک بھی موجود ہے اور بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے مگر ان کے سنسرز کے میگا پکسل کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ چوتھا این 152 ڈی ایل ماڈل ہے جو ممکنہ طور پر سی سیریز کا نیا فون ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ نوکیا کی جانب سے یہ نئے فونز کب تک متعارف کرائے جاسکتے ہیں مگر تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جلد پیش کیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے