نئی پرائیویسی پالیسی سے ایکس (ٹوئٹر) کو صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا اختیار حاصل

(پاک صحافت) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے صارفین خبردار ہوجائیں۔ خیال رہے کہ ایکس نے نئی پرائیویسی پالیسی تیار کرلی ہے جس کا اطلاق 29 ستمبر 2023 سے ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی نئی پرائیویسی پالیسی صارفین کی پرائیویسی کے لیے زیادہ اچھی نہیں۔ کمپنی نے اسے ایکس پرائیویسی پالیسی کا نام دیا ہے جسے آن لائن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس پالیسی کے مطابق ایکس کی جانب سے صارفین کی ملازمت، تعلیم اور دیگر ڈیٹا کو کمپنی کے جاب لسٹنگ پلیٹ فارم سے شیئر کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

صارفین کے وقت کی بچت اور آسانی کیلئے واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

(پاک صحافت) سماجی رابطے کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد اپنے صارفین کی آسانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے