فیس بک

مارک زکربرگ فیس بک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز سے پیسے کمانے کے منصوبے کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) مارک زکربرگ نے دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر اب تک ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کے سب سے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا۔ مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ وہ انسٹاگرام اور فیس بک پر کانٹینٹ کریئیٹرز کو پیسے کمانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے سمیت مونیٹائیزیشن کے نئے ضوابط پر کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مارک زکربرگ اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی کمپنی تخلیق کاروں کے لیے پیسے کمانے کے نئے مواقع پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی ایسے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، جس سے لوگ پیسے کمانا شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی انسٹاگرام صارفین کو اپنی ریلز یعنی مختصر ویڈیوز کو فیس بک پر بھی شیئر کرنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ انہیں فیس بک اور انسٹاگرام پر بیک وقت مونیٹائیزیشن کی اجازت بھی دی جائے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے متعدد دیگر منصوبوں کا بھی اعلان کیا، جس سے کانٹینٹ کریئٹرز مستقبل میں پیسے کما سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے