فیس بک

فیس بک کا صارفین کی لوکیشن کے حوالے سے بڑا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک نے صارفین کی لوکیشن کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا، فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ 31 مئی سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری کے فیچر کو ختم کردے گا۔ یاد رہے کہ فیس بک نے حال ہی میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کو بھیجے گئے ایک نوٹی فکیشن میں واضح کیا تھا کہ ویب سائٹ جلد ہی ’نیئر بائے فرینڈز، لائیو لوکیشن اور لوکیشن ہسٹری و بیک گراؤنڈ جیسے فیچر کو ختم کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کے ترجمان نے ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ویب سائٹ لوکیشن ہسٹری سے متعلق تمام فیچرز کو 31 مئی 2022 کو ختم کردے گی۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ تاریخ سے قبل اگر کوئی بھی شخص سیٹنگ میں جاکر اپنی تمام لوکیشن ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرنا یا اسے ڈیلیٹ کرنا چاہے تو اسے اجازت ہوگی، تاہم مقررہ وقت کے بعد کمپنی خود ہی تمام ہسٹری کو ڈیلیٹ کردے گی۔

واضح رہے کہ ترجمان نے یہ بھی تصدیق کی کہ اگرچہ 31 مئی 2022 کو فیس بک پر ہسٹری فیچرز ختم کردیے جائیں گے، تاہم صارفین یکم اگست 2022 تک ایپ کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرکے اس سے ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فیس بک ہمیشہ سے ہی بہتر کارکردگی کے لیے صارفین کی لوکیشن ہسٹری کو جمع کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے