موبائل فون

صرف 15 منٹ میں فل چارج ہونے والا موبائل فون

(پاک صحافت) چینی کمپنی ویوو نے طاقتور بیٹری اور فاسٹ چارجنگ کے ساتھ اپنا نیا فون متعارف کرایا ہے  جسے صرف 15 منٹ میں فل چارج کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویوو آئی کیو او او نیو 7 میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جبکہ 120 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے، جس سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو محض 15 منٹ میں زیرو سے 100 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے۔

فون کے 8 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی 80 ہزار جبکہ 12 جی بی ماڈیول کی قیمت 98 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔ فون کو ابتدائی طور پر صرف چین میں پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرتے ہوئے اس میں سونی کیمرے کے فیچرز دیے گئے ہیں جب کہ اس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بھی متعدد فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل میپس

گوگل کا میپس کی لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے لوکیشن ہسٹری کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کی جا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے