سونی کارپوریشن نے پلے اسٹیشن 5 کے 19 ملین گیمنگ کنسول فروخت کردیے

کراچی (پاک صحافت) سونی کارپوریشن نے پلے اسٹیشن 5  کے 19 ملین گیمنگ کنسول فروخت کردیے ہیں۔ جن میں سے بیس لاکھ کنسول صرف 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں ہی فروخت ہوئے۔ خیال رہے کہ سونی کی جنب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمپنی نے گیمنگ کنسول پلے اسٹیشن 5 کونومبر 2020 میں لانچ کیا تھا، اور اسے گیمنگ کے دلدادہ افراد میں بہت پذیرائی ملی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گیمنگ کنسول کے علاوہ سونی کارپوریشن اس عرصے میں پی ایس 4 اور5 کے 70 ملین سے زائد ٹائٹلز بھی فروخت کر چکی ہے۔ جب کہ گزشتہ سال مالی 61 ملین ٹائٹلز فروخت کیے گئے تھے۔ سونی کی آمدن کے حوالے سے جاری پونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 کی تیسری سہہ ماہی میں پلے اسٹیشن 5 کی فروخت 39 لاکھ کنسول تھی جو چوتھی اور آخری سہہ ماہی میں 33 لاکھ رہی۔

واضح رہے کہ مالی سال 2020 میں پلے اسٹیشن 5 کے  78 لاکھ کنسول فروخت ہوئے اورمالی سال 2021 میں ساڑھے 11 ملین کنسول فروخت ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفت گومیں سونی کارپوریشن کے چیف فنانشل آفیسر ہیرو کی توتوکی کا کہنا ہے کہ ہم مالی سال 2022 میں 1 کروڑ 80 لاکھ پلے اسٹیشن 5 فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم ایسا کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے