سامسنگ اے 22 فائیوجی اسمارٹ فون

سام سنگ کا سستا ترین 5 جی اسمارٹ فون فروخت کے تیار

(پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی سامسنگ نے اپنا سستا ترین فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے، جو بہت جلد فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے 22 کو 4 جی اور 5 جی دونوں ورژنز میں متعارف کرایا  گیا ہے اور دونوں ہی فونز ایک دوسرے سے کافی حد تک مختلف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے اس فون کے پراسیسر کے بارے میں تو نہیں بتایا مگر ممکنہ طور پر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 کو استعمال کو استعمال کیا گیا ہے تاکہ اس کی قیمت کم رکھی جاسکے۔ فون میں 4، 6 اور 8 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اس میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فون 6.6 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ موجود ہے۔ فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا

میٹا نے واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر میں اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش شروع کر دی

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے واٹس ایپ، میسنجر اور انسٹا گرام میں آرٹی فیشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے