25.2 C
Pakistan
اتوار, مئی 16, 2021

بطورِ خاص بچوں کے لیے مفید دنیا کا پہلا اسماٹ فون

نیو یارک (پاک صحافت)  امریکا کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے بچوں کے لئے مفید دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔  کمپنی کی جانب سے اس بچوں کے لئے بطور خاص مفید اسمارٹ فون کو نووس کا نام دیا گیا ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ نووس بچوں کو ورزش کی ترغیب دیتا ہے اور کسی بھی مدد کی صورت میں وہ صرف ایک بٹن دبا کر والدین کو مدد کے لیے پکار سکتے ہیں۔ روایتی

تفصیلات کے مطابق ایک ہی وقت میں یہ اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ اور مصنوعی ذہانت والا اسپیکر بن جاتا ہے۔ یہ فورجی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ ویڈیوکال، آڈیو کال، اسمارٹ میسجنگ کی سہولت موجود ہے۔ خیال رہے کہ بچوں کے لیے ڈیزائن کردہ اس فون میں والدین کی جانب سے لگائے جانے والے لاک اور پابندیوں کی سہولت موجود ہے اور اس فون کو تلاش کرنے کے لیے کئی آپشن دیئے گئے ہیں۔

 واضح رہے نووس بچوں کو ورزش کی ترغیب دیتا ہے اور کسی بھی مدد کی صورت میں وہ صرف ایک بٹن دبا کر والدین کو مدد کے لیے پکار سکتے ہیں۔ روایتی اسمارٹ فون بچوں کے حوالے نہیں کئے جاسکتے کیونکہ وہ غیراخلاقی مواد دیکھ سکتے ہیں اور ویڈیو بھی بناسکتےہیں۔ اس کے علاوہ بڑا اسکرین انہیں ٹی وی کی طرح کی لت لگاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

two + 4 =

Latest Articles