ایپل

ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں سنگین خامی، ایمرجنسی اپڈیٹ ریلیز

نیو یارک ( پاک صحافت) امریکہ کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں سنگین خامی سامنے آگئی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق آپریٹنگ سسٹم میں خامی سامنے آنے کے بعد ایپل نے فوری طور پرآئی فون، آئی پیڈ اور اسمارٹ گھڑیوں کے لیے ایک ایمرجنسی اپ ڈیٹ ریلیز کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپل نے آئی فونز اور آئی پیڈز کے لیے آئی او ایس 14.4.2 اور اسمارٹ گھڑیوں کے لیے واچ او ایس 7.3.3 کی ایمرجنسی اپ ڈیٹ دی ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا کہنا ہے کہ اس خامی کا بہت تیزی سے ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے اس لیے ایمرجنسی اپ ڈیٹ ریلیز کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ابھی ایپل کی جانب سے اس خامی کی زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں مگر ایسی خامیاں اکثر صارفین کو ایسی سائٹس پر منتقل کرتی ہیں جہاں ان کی معلومات اور ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس خامی کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ایپل نے پرانی ڈیوائسز یعنی آئی فون 5s، آئی فون 6، آئی فون 6 پلس، آئی پیڈ ائیر، آئی پیڈ منی 2، آئی پیڈ منی 3 اور آئی پوڈ ٹچ (چھٹی جنریشن) کے لیے بھی آئی او ایس 12.5.2 ریلیز کیا ہے۔ اس لیے اگر آپ کسی بھی سنگین سیکیورٹی مسئلے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنا آپریٹنگ سسٹم فوراً اپ ڈیٹ کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے