ایپل

ایپل کا چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں اپنا اے آئی چیٹ بوٹ تیار کرنے کا فیصلہ

(پاک صحافت) ایپل کو آئی فونز، آئی پیڈ ٹیبلیٹس اور میک کمپیوٹرز کے لیے جانا جاتا ہے، مگر اب یہ کمپنی چیٹ جی پی ٹی سے مقابلے کے لیے اپنے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول تیار کرے گی۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے لارج لینگوئج ماڈلز پر مبنی اے آئی ٹولز کی تیاری کے لیے فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فریم ورک کو Ajax کا نام دیا گیا ہے جبکہ ایک چیٹ بوٹ سروس پر بھی کام کیا جا رہا ہے جسے کمپنی کے اندرونی حلقوں نے ایپل جی پی ٹی کا نام دیا ہے۔ خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے چیٹ بوٹس لارج لینگوئج ماڈلز پر مبنی ہوتے ہیں اور انہیں انٹرنیٹ سے حاصل کیے گئے ڈیٹا سے تربیت دی جاتی ہے، تاکہ وہ صارفین کے سوالات کا جواب دے سکیں۔

واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے اے آئی ماڈلز کی تیاری کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب 18 جولائی کی شب میٹا کی جانب سے لارج لینگوئج ماڈل لاما 2 متعارف کرایا گیا۔ میٹا نے اس اے آئی ماڈل کے لیے مائیکرو سافٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور یہ تحقیقی اور کمرشل مقاصد کے لیے مفت دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل سرچ رزلٹس پر مختلف سائٹس کے ویب لنکس پر بلیو ٹِک کا اضافہ

(پاک صحافت) ابھی تک سوشل میڈیا نیٹ ورکس جیسے ایکس (ٹوئٹر) یا فیس بک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے