22 C
Pakistan
اتوار, ستمبر 26, 2021

ایپل نے متنازعہ نئے اینٹی چائلڈ پورنوگرافی فیچر کو مؤ خر کردیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے متنازعہ نئے اینٹی چائلڈ پورنوگرافی فیچر کو مؤ خر کر دیا،  خیال رہے کہ ایپل کے مطابق یہ فیصلہ  نئے فیچر پر تنقید کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایپل کمپنی کے اس نئے  فیچر پر تنقید کی جارہی تھی کہ یہ صارفین کی جاسوسی کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کی جانب سے گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا  کہ کمپنی  جلد ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائے گی  جس میں صارفین  کے آئی فون اور آئی پیڈ  کو اسکین کیا جاسکے  گا۔ جس سے ان والدین کو خبردار کیا جاسکے گا جن کے بچے میسجز پر غیرمہذب تصاویر دیکھیں گے یا کسی کو بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ  یہ فیچر  بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر آئی فون صارفین کی جانب سے آن لائن محفوظ کیے جانے کا خودبخود پتا چلائے گا اور پولیس کو رپورٹ کرے گا۔ تاہم  مختلف  ڈیجیٹل رائٹس آرگنائزیشنز نے  نوٹ کیا کہ ایپل کے آپریٹنگ سسٹمز میں ردوبدل ،  موبائل  میں ایک ممکنہ بیک ڈور پیدا کرتا ہے  جس کو استعمال کر کے حکومتیں  اور مختلف گروہ   صارفین کی جاسوسی کرسکتے ہیں  ۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

20 − 15 =

Latest Articles