اینڈرائڈ فیچر

اینڈرائڈ فون میں نابینا افراد کے لئے بہترین فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) آئی او ایس کے بعد گوگل نے بھی اینڈرائڈ فون میں نابینا افراد کے لئے بہترین فیچر متعارف کرا دیا ہے، متعارف کردہ نیا فیچر صارف کو کال آنے پرفون کرنے والے شخص کا نام کالر آئی ڈی  تک رسائی کی سہولت مہیا کرے گا ، چاہے صارف کا فون ہیڈ فون سے کنیکٹ ہو یا نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق فیچر آئی اس سے قبل آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کروایا جاچکا ہے جو فون دیکھنے سے قبل ہی صارف( خصوصی طور پر نابینا افراد) کو مطلع کرتا ہے آیا فون کرنے والا شخص کون ہے ۔ اگر آپ کو بھی گوگل کی نئی اپ ڈیٹ موصول ہوگئی ہے تو آپ درج ذیل اقدامات پر عمل کرتے متعارف کروائے گئے فیچر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سب سے پہلے گوگل ایپ کھولیں، اس کے بعد ایپ سیٹنگ میں جائیں اور اناؤنس کالر آئی ڈی کو ٹیپ کریں۔ یاد رہے کہ فیچر کے لیے وقت کا تعین کریں ، کہ آیا آپ فیچر کو ہمیشہ کے لیے فعال بنانا چاہتے ہیں یا پھر ہیڈ سیٹ استعمال کرتے وقت یا پھر نہیں۔ اب سیٹنگ کی ترتیب کے مطابق آپ کی کالر آئی ڈی فون آنے پر آپ کو فون دیکھے بغیر ہی مطلع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ چیٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے جلد نئے فیچر کی آمد متوقع

(پاک صحافت) واٹس ایپ جو پیغام رسانی کے لیے انتہائی مقبول ایپلی کیشن ہے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے