انسٹا گرام اور فیس بک کے بعد اب واٹس ایپ پر بھی ‘میسج ری ایکشن’ کا فیچر آنے کو تیار

واٹس ایپ

کراچی (پاک صحافت) سماجی رابطوں کی سائٹ واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے بعد اب واٹس ایپ پر بھی ‘میسج ری ایکشن’  کا فیچر آنے کو تیار ہے۔ واٹس ایپ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے انسٹاگرام اور فیس بک کی طرح ‘میسج ری ایکشن’ کے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے جو صارفین کی دلچسپی چیٹ میں مزید بڑھا دے گا۔ کمپنی کے مطابق ایپ پر پیغامات پر بھرپور جذبات کے اظہار کیلئے یہ فیچر متعارف کروایا جائے گا جو کہ فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے۔

واضح رہے کہ میسج ری ایکشن کا فیچر انسٹا گرام اور فیس بک پر  پہلے سے موجود ہے جو کہ اب جلد واٹس ایپ پر بھی ہوگا جس کے تحت صارف خوشی، غم و غصے سمیت متعدد جذبات کو عیاں کرنے کے اہل ہو ں گے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون کے صارفین کیلئے ہوگا تاہم اسے کب تک متعارف کروایا جائے گا، اس حوالے سے حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں