آئی فون

آئی فون 14 سیریز کے فونز میں کیا کچھ خاص ہوگا؟

کراچی (پاک صحافت) ایپل کی نئی آئی فون سیریز کو ستمبر میں کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ مگر آئی فون 14 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق اس سال بھی 4 آئی فونز متعارف کرائے جائیں گے جن میں آئی فون 14، 14 پرو، 14 میکس اور 14 پرو میکس شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس سال آئی فون منی پیش نہیں کیا جائے گا اور لیکس کے مطابق آئی فون 14 کے پرو ماڈلز میں پہلے سے بڑا کیمرا زیادہ ریزولوشن کے ساتھ دیا جائے گا۔ ان فونز کے بارے میں اب تک جو کچھ معلوم ہوچکا ہے وہ درج ذیل ہے۔ کمپنی کے مطابق ہر سال کی طرح اس بار بھی نئے آئی فونز میں کیمرا سیٹ اپ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ میک ریورمرز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بار دونوں پرو ماڈلز میں 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا جائے گا جو 8K ویڈیو ریکارڈ کرسکے گا۔

واضح رہے کہ آئی فون 14 اور 14 پرو میکس میں کیمرا سیٹ اپ چوکور ہوگا جن کے لینس بھی گزشتہ ماڈلز سے بڑے ہوں گے۔ اسی طرح سب ماڈلز میں فرنٹ کیمرے کو بھی بہتر بنایا جائے گا، ویڈیو کالز کے لیے آٹو فوکس کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس 2017 کے بعد اولین آئی فونز ہوں گے جن میں سیلفی کیمرے کے لیے نوچ ڈیزائن نہیں دیا جائے گا۔ مختلف لیکس کے مطابق دونوں ماڈلز کے فرنٹ پر سیلفی کیمرے پنچ ہول ڈیزائن میں دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے