اسلام آباد (پاک صحافت) ایس سی او کانفرنس کے باعث فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے۔ فیڈرل بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ 16 نومبر مقرر کر دی گئی، اسلام آباد راولپنڈی میں 14 سے 16 …
Read More »مسلم لیگ (ن) کا آج مری میں ہونے والا اہم اجلاس ملتوی
لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا آج مری میں ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی جانب سے اہم اجلاس پیر کو طلب کیا گیا تھا جس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے اور ملکی …
Read More »غزہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے الجزائر کے آرٹ فیسٹیول کی منسوخی
(پاک صحافت) الجزائر نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے تمام موسم گرما کے آرٹ فیسٹیول کو ملتوی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الجزائر کی وزارت ثقافت اور فنون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس موسم گرما میں منعقد ہونے والے …
Read More »پی ٹی آئی جلسہ معطل ہونے سے متعلق حکومت کا مؤقف بھی آگیا
اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی جلسہ معطل ہونے سے متعلق حکومت کا مؤقف بھی آگیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے حافظ آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کا فیصلہ …
Read More »اسحاق ڈار و امیر مقام نے دورۂ بشکیک ملتوی ہونے کی وجہ بتادی
اسلام آباد (پاک صحافت) کرغیزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام نے دورۂ بشکیک ملتوی ہونے کی وجہ بتادی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ میں اور امیر مقام وزیرِ …
Read More »گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی۔ سلیم حیدر کے گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے کی تقریب آج شام 5 بجے …
Read More »پیپلزپارٹی کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان
کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان بلاول ہاؤس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 اپریل کو جلسہ رمضان کے احترام میں ملتوی کیا گیا ہے۔ ترجمان سریندر ولاسائی کے مطابق شہید …
Read More »الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔ الیکشن …
Read More »الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدرارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی صدر مملکت کا انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی …
Read More »الیکشن کمیشن کا چند حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ
اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے چند حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں بیلٹ پیپر کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اجلاس میں غور و خوض …
Read More »