میاں افتخار حسین

9 مئی کے واقعات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں۔ میاں افتخار حسین

مردان (پاک صحافت) میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جیو اور جینے دو کی پالیسی پر چلے گی۔ عمران خان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سہولت کاری جاری ہے۔ ملک کے معاشی حالات خراب ہیں، پاکستان کو بحرانوں کا سامناہے، اداروں کو آئین پر چلنا ہوگا، اب جھوٹ بولنے کا بیانیہ نہیں چلے گا۔

میاں افتخار حسین کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں، اگر میں اقتدار میں ہوں تو سب کچھ ٹھیک، نہیں تو کچھ درست نہیں۔ 2018 میں الیکشن نہیں ہوا، سب دھاندلی کا نتیجہ ہے، سب کو چور کہنے والا ثاقب نثار کا ہی صادق امین ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو سوچنا ہوگا کہ معاشی صورتحال کیسے بہتر کریں؟ آج جمہوریت خطرے میں ہے، عدالتی فیصلوں سے ملک بحران کا شکار ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آئی ایم ایف جیسے عالمی ادارے پاکستان سے ناراض ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے