مریم اورنگزیب

9 مئی والا ایجنڈا بیرون ملک بیٹھی پراکسیز اور کٹھ پتلیوں کے ذریعے چلایا جا رہا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 9 مئی والا ایجنڈا بیرون ملک بیٹھی پراکسیز اور کٹھ پتلیوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ملک اور ریاست کے خلاف مہم وہی پرانی ہے۔ چہرے بدل گئے لیکن ایجنڈا ایک ہی ہے۔ قومی اداروں کے خلاف مذموم اور شرانگیز مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ کچھ عناصر بیرون ملک بیٹھ کر ملک دشمنی اور غداری کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی شدت پسندی کا واقعہ ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی ذمہ دار ہوگا۔ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈےکی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ اپنا جھوٹ پھیلانے کےلیے چند یوٹیوبرز اور وی لاگرز کو پراکسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ نے سرکاری و حساس عمارتوں پر حملے کروائے اور شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کروائی۔ اپنے لابیسٹس اور فارن میڈیا کو اپنے جھوٹے بیانیے کا مواد دینے کےلیے یہ حرکتیں کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے