پولیس

9 مئی واقعات میں ملوث افغان باشندوں کی تلاش جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث افغان باشندوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیمیں گھر گھر تلاشی لیں گی۔ ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن سیکیورٹی خدشات اور اشتہاریوں کے لیے کیا جائے گا۔ ملوث افراد کی تصاویر حاصل کرلی گئیں، تاہم نادرا سے ریکارڈ نہیں مل سکا۔ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کی عدم گرفتاری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جی ایٹ اور اس کے گرد و نواح میں ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن کیا جائے گا۔ سی ٹی ڈی پر مشتمل 6 ٹیمیں صرف جی ایٹ میں گھر گھر تلاشی لیں گی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ میر آبادی، گولڑہ اور اس کے گرد و نواح میں بھی آپریشن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے