ایاز صادق

30سے زائد اراکین پارلیمنٹ و ٹکٹ ہولڈرز ن لیگ میں آنے کے لئے تیار ہیں، ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا، ایاز صادق کا کہنا ہے کہ 30 سے زیادہ موجودہ اراکین پارلیمنٹ و ٹکٹ ہولڈرز ن لیگ میں آنا چاہتے ہیں۔ ایاز صادق کے مطابق کے مطابق  نوازشریف کو جن 30 حکومتی ارکان کی لسٹ دی گئی ان میں سے 8 کا تعلق وسطی پنجاب، 14 کاجنوبی پنجاب، 6 کا خیبر پختونخواہ، 1 کا کراچی اور 1 کا بلوچستان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان مسلم لیگ ن میں آنے کے خواہشمند اراکین کی فہرست پارٹی قائد نوازشریف کو دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ان ناموں پر فوری ایکشن لینے سے گریزکرتے ہوئے یہ معاملہ پارٹی رہنماؤں سے ڈسکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے مصدقہ ذرائع کے مطابق یہ اراكين پاکستان مسلم لیگ ن جوائن کرنے کے لیے  پارٹی کے اہم رہنماؤں  سے ملاقاتيں کر کے اپنی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ ایاز صادق کے مطابق  ان اراکین نے نواز شریف سے ملاقات کی خواہش بھی کی ہے، زیادہ تر وہ اراکین پارلیمنٹ ہیں جو پہلے دیگر جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے