26 ویں آئینی ترمیم ماحول دوست بھی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم آئین، جمہوریت، عدلیہ اور عوام دوست ہی نہیں ماحول دوست بھی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الحمد للّٰہ پاکستان دنیا کے اُن سر فہرست ممالک میں شامل ہو گیا جہاں شفاف، صحت سے بھرپور ماحول کی فراہمی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آرٹیکل 9 کی روشنی میں ماحولیاتی بہتری، موسمیاتی چیلنج اور گلوبل وارمنگ جیسے مسائل سے نمٹنا ہمارے دستور کا باضابطہ حصہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف خاص طور پر مبارک اور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے پاکستان نے بہت نمایاں، ٹھوس، جامع اور عملی قدم اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے