لاہور (پاک صحافت) نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں آج پی ٹی آئی کے چیئرمین سے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق 3 گھنٹے تک تفتیش کی۔
تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد نیب ٹیم روانہ ہو گئی۔ اس سے قبل جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تفتیش کے لیے نیب کی 3 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل آئی تھی۔
واضح رہے کہ جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل اعظم کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی اجازت دی تھی۔
Short Link
Copied